Abdul Hakim, 58180, Punjab, PK

Masjid Ke Zer-e-Saya Kharabaat Chahiye – Mirza Ghalib

Har Taan Hai Deepuck!

Masjid Ke Zer-e-Saya Kharabaat Chahiye – Mirza Ghalib

مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے – مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ
مرزا غالبؔ کی اردو غزل کی بلند خوانی۔
آواز: راحیلؔ فاروق
پیشکش: دیپک میڈیا

دیپک میڈیا اردو شاعری اور بالخصوص اردو غزلیات کو آڈیو (صوتی) شکل میں پیش کر کے اردو ادب کی خدمت کر رہا ہے۔ تقریباٰ تمام اہم سماجی واسطوں پر بالکل مفت دستیاب آڈیو شاعری کے ان شہکاروں کی نسبت آپ کی آرا اور تبصروں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

Masjid Ke Zer-e-Saya Kharabaat Chahiye (Audio)
Mirza Asad Ullah Khan Ghalib
Urdu Ghazal of Mirza Asadullah Khan Ghalib
Oral Interpretation: Raheel Farooq
Production: Deepuck Media

Deepuck Media produces Urdu poetry audios with a vision to promote the legendary tradition of Urdu literature. Classic recordings, full audios, absolutely free!

غزل:

مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے
بھَوں پاس آنکھ قبلۂ حاجات چاہیے

عاشق ہوئے ہیں آپ بھی ایک اور شخص پر
آخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے

دے داد اے فلک دلِ حسرت پرست کی
ہاں کچھ نہ کچھ تلافیِ مافات چاہیے

سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوّری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے

مے سے غرض نشاط ہے کس رو سیاہ کو
اک گونہ بیخودی مجھے دن رات چاہیے

ہے رنگِ لالہ و گل و نسریں جدا جدا
ہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیے

سر پائے خم پہ چاہیے ہنگامِ بیخودی
رو سوئے قبلہ وقت مناجات چاہیے

یعنی بہ حسبِ گردشِ پیمانۂ صفات
عارف ہمیشہ مستِ مئے ذات چاہیے

نشوونما ہے اصل سے غالبؔ فروع کو
خاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے

 

%d bloggers like this: